جہانگیرترین نے استعفیٰ دےدیا

اسلام آباد:جہانگیر خان ترین نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کےعہدے سےاستعفیٰ دے دیا۔ کہتے ہیں عمران خان سمیت سخت احتساب کا سامنا کیا او دونوں سرخرو ہوئے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نااہل قرار دیے جانے کے بعدجہانگیر ترین نے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میری نااہلی تکنیکی بنیادوں پر ہوئی،اپنی سیاسی زندگی اور پارٹی پر فخر ہے۔ عدالتی فیصلے پر سرتسلیم خم کرتا ہوں۔ اخلاقی طور پر میرا پارٹی عہدہ رکھنا مناسب نہیں۔ امید رکھتا ہوں عمران خان میرا استعفیٰ قبول کریں گے۔

پارٹی چیئرمین عمران خان سے متعلق جہانگیر ترین نے کہا کہ عمران خان کی قیادت اور دوستی اثاثہ ہے جو مرتے دم تک برقرار رہے گی۔ پارٹی کارکنوں کی بے پناہ محبت اور حمایت حاصل رہی،ان سب کا مشکور ہوں۔ عمران خان کے ساتھ مل کر تحریک انصاف کو سب سے بڑی سیاسی قوت بنایا۔

جہانگیر ترین نے اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں کے عوام کاشکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اپنا لیڈر بننے کا اہل سمجھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں