جہانگیر ترین کو قربان کر کے عمران خان کو بچا لیا گیا، دانیال عزیز

اسلام آباد: (سنہرادور آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سب کچھ سکرپٹ کے مطابق ہوا ہے۔ فیصلہ میں جہانگیر ترین کو قربان کر کے اور انصاف کا دکھاوا کر کے عمران خان کو بچانا تھا۔ عمران خان کے وکیل کا اعتراف جرم کا بیان اخباروں کی زینت بن چکا ہے۔ جبکہ عمران خان نے ٹی وی پر بیان دیا کہ جوا کھیل کر پارٹی کا قرض اتارا۔

دانیا عزیز نے کہا کہ ہم جمہوریت کو پنپنے دیکھنا چاہتے ہیں۔ خورشید شاہ بھی کہہ رہے ہیں کہ پولیٹیکل انجینئرنگ ہو رہی ہے۔ نواز شریف کے خلاف کیس میں 1962ء تک گئے۔ کیا اقامہ کسی درخواست گزار کا حصہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد ادارہ ہے لیکن اسے روک دیا گیا ہے کہ 5 سال سے پیچھے نہیں جائیں گے۔ الیکشن کمیشن پر 5 سال کی قدغن لگائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں