’جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹ پرمبنی ہے‘

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے، خود جے آئی ٹی کے وکیل نےکہا کہ جو نتیجہ نکالا وہ غلط ہے۔

اسلام آباد میں نیب ہیڈ کوارٹرز کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نیب نے آج انہیں بلایا تھا، ڈیڑھ گھنٹے تک انہوں نے ٹھٹہ شوگر ملز سے متعلق سوالوں کے جواب دیے۔ 

دوران گفتگو مراد علی شاہ نے کہا کہ جے آئی ٹی جھوٹ پر مبنی ہے اور خود جےآئی ٹی کے وکیل نےکہا کہ جو نتیجہ نکالا گیا ہے وہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نیب کےبلانے پرخوش ہیں کہ اُن کا بھی موقف سنا گیا، انہوں نے نیب کویقین بھی دلایا کہ وہ اُن کے ساتھ پورا تعاون کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ وہ تحقیقات کےلیےمیں پوری طرح تیار ہیں، اُن کے پاس چھپانے کو کچھ نہیں ہے جبکہ بلاول بھٹو کےمتعلق خودچیف جسٹس نے کہا وہ بے قصورہیں۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں پیش ہوتاتوخاموشی سےپیش ہوکرآجاتااور وہاں خرچہ بھی کم آتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں