جے ایف 17 تھنڈر کے ذریعے کامیاب میزائل تجربہ

اسلام آباد: پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر کے ذریعے میزائل سے فضا میں موجود ہدف کو نشانہ بنانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سونمیانی فائرنگ رینج پر جے ایف 17 تھنڈر نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کو فائر کرکے ہدف کو ٹھیک نشانہ لگا کر تباہ کیا۔ ائیر چیف سہیل امان نے کامیاب مظاہرہ دیکھا۔ترجمان نے کہا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے یہ کامیاب مظاہرہ مختلف رفتار سے پرواز کرنے والے اہداف کو ڈھونڈ کر تباہ کرنے کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں