حادثے کے وقت اپنی گاڑی میں سب سے پیچھے تھا، سنجے پروانی

خواجہ اظہار کے قافلے میں شریک ایم کیوایم پاکستان کے رہنما سنجے پروانی نے حادثے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی گاڑی میں سب سے پیچھے تھا۔

سنجے پروانی کا کہنا ہے کہ روڈ پر گڑھا کھدا ہوا تھا لیکن علامت کوئی نہیں تھی جبکہ تعمیراتی کام کے باعث پڑی مٹی ڈرائیور کو نظر نہیں آئی اور گاڑی ٹکرا گئی، حادثے کے مقام پر متبادل راستہ تھا لیکن اس کی کوئی نشاندہی نہیں کی گئی تھی۔

رہنما ایم کیو ایم نے یہ بھی کہا کہ حادثے کے وقت گاڑی کی رفتار تیز تھی، ڈرائیور نے سیٹ بیلٹ پہنی ہوئی تھی اس لئے محفوظ رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ اظہارکی گاڑی کے پیچھے بیٹھے 2 گارڈ گاڑی سے گرگئے تھے، واقعے کے بعد میری گاڑی میں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں