حج پالیسی کا اعلان ، حکومت کا آئندہ سال حج اخراجات میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر مذہبی امور نے حج پالیسی کا اعلان کر دیا. ایک لاکھ اناسی ہزار پاکستانی حج کریں گے۔ 80 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے دس ہزار کا الگ کوٹہ رکھ دیا گیا۔ فلائٹ آپریشن میں تین نجی ایئرلائنز بھی شامل کر لی گئیں۔

حکومت نے آئندہ سال حج اخراجات میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عازمین کی تعداد 1 لاکھ 79 ہزار 210 مقرر کر دی ہے۔ 1 لاکھ 20 ہزار سرکاری سکیم کے تحت، باقی ٹور آپریٹرز کے ذریعے حجاز مقدس جائیں گے۔ حج فلائٹ آپریشن میں پہلی بار پی آئی اے کے علاوہ تین نجی ایئرلائنز بھی شامل کر لی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ مفت حج کسی کو نہیں کرایا جائیگا۔ 80 سال سے زائد عمر والا ہر درخواست گزار حج پر جائے گا۔ حج درخواستیں 15 جنوری سے 24 جنوری تک وصول کی جائیں گی۔ قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہو گی۔ سعودی عرب سے حج معاہدہ فروری میں ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں