حساس اداروں کی کارروائی،دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویزفورس اور حساس ادارے نے کارروائی کرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان میں کوہلو کےعلاقے کاہان میں حساس اداروں کی اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

پاک فورسز کی بروقت اور کامیاب کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور بھاری مقدارمیں گولا بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کارروائی میں آر پی جی سیون کے 181راکٹ اور172فیوزبرآمد کئے گئے ،اس کےعلاوہ 75ایم ایم آرآر کی ایک گن اور80 راوٴنڈ بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کامیاب کارروائی کرکے دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بنادیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں