حسن علی کی ففٹی، پاکستان 203 رنز پر آوٹ

پاکستان کی بیٹنگ لائن جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں دھوکا دے گئی،قومی ٹیم 45 اعشاریہ5 اوورز میں 203 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ڈربن میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،جو درست ثابت ہوا۔

کپتان سرفراز احمد 41، فخرزمان 26 اور حسن علی 59رنز کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔

گرین شرٹس کی 8وکٹیں 112رنز گر گئیں، کپتان سرفراز احمد اور حسن علی نے 9ویں وکٹ پر 90رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا اسکور 202 رنز تک پہنچادیا۔

سرفراز احمد 41رنز بناکر فیلوکوایو کا تیسرا شکار بن گئے ،ان کے آوٹ ہونے کے بعد 203 کے مجموعی اسکور پر فیلوکوایو نے59 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلنے والے حسن علی کی وکٹ بھی اپنے نام کرلی۔

حسن علی کی ففٹی، پاکستان 203 رنز پر آل آوٹ

سرفراز الیون کی پہلی وکٹ 15 کے اسکور پر گری، گزشتہ میچ میں 86 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے والے امام الحق 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،انہیں ربادا نے پویلین کا راستہ دکھایا۔

پاکستان کی دوسری وکٹ ون ڈائون بیٹسمین بابر اعظم کی گری، جو 12 رنز بناکر ربادا کا دوسرا شکار بن گئے،یوں ٹیم کی 2 اہم وکٹیں صرف 37 کے اسکور پر گر گئیں۔

مہمان ٹیم کی تیسری وکٹ 58 کے مجموعے پر گری، گزشتہ میچ کے نصف سنچری میکر محمد حفیظ 9 بناکر میدان چھوڑ گئے،ان کی وکٹ فیلوکوایوکے حصے میں آئی۔

58 ہی کے اسکور پر اوپنر فخر زمان 26 رنز بناکر اولیور کا پہلا شکار بن گئے،یوں ابتدائی 4 اہم وکٹ گر جانے کے بعد ٹیم نفسیاتی دباو کا شکار ہوگئی۔

حسن علی کی ففٹی، پاکستان 203 رنز پر آل آوٹ

اس موقع پر سینئر بیٹسمین شعیب ملک نے شاداب خان کے ساتھ مل کر اسکور 85رنز تک پہنچادیا،اس موقع پر شاداب خان 18 رنز بناکر شمسی کو اپنی وکٹ تھما بیٹھے۔

سرفراز الیون کی چھٹی وکٹ حسین طلعت کی گری، جو صرف 2 بناکر شمسی کا شکار بن گئے، بیٹنگ لائن کے 6 اہم ستون 92 رنز گر گئے۔

ساتویں وکٹ شعیب ملک کی گری،جو فیلوکوایو کا دوسرا شکار بن گئے، انہوں نے 21 رنز بنائے۔

آٹھویں وکٹ فہیم اشرف کی گری،صفر کے اسکور پر شمسی کا تیسرا شکار بن گئے۔

جنوبی افریقا کی طرف سے فیلوکوایو نے4، شمسی نے 3، ربادا نے 2 اور اولیور کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

آج کے میچ کے لئے پاکستانی ٹیم نے 2 تبدیلیاں کیں ، شاہین شاہ آفریدی کو عثمان شنواری اور عماد وسیم کی جگہ حسین طلعت کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا، جنوبی افریقا نے میچ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں،ڈیوائن پریٹورائس اور عمران طاہر کی جگہ ڈین پیٹرسن اور تبریز شمسی کو موقع دیا ہے ۔

گزشتہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی اور 5 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں