حسین اور حسن نواز بڑی مصیبت میں پھنس گئے

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں کو اشتہاری قرار دے دیا وارنٹ گرفتاری بھی برقرار رکھنے کا حکم دیا گیا ہے، اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی 11 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔
احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف بدعنوانی سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں حسین اور حسن نواز کو 3 ریفرنسز میں اشتہاری قرار دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔عدالت کا کہنا ہے کہ اشتہار شائع ہونے کے 10 دن بعد اشتہاری قرار دینے کا حکم دیا تھا، نیب نے اشتہار تاخیر سے جاری کیا۔
دوسری جانب احتساب عدالت نے بیرون ملک مقیم وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی 11 دسمبر تک ملتوی کردی، اسی روز نیب استدعا پر حکم جاری کیا جائے گا جبکہ شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کی سماعت کل تک ملتوی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے، جہاں ان کی تینوں ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی جبکہ انہیں ایک ہفتے تک حاضری سے استثنیٰ مل گیا، مسلم لیگ ن کے سربراہ کل اپنی علیل اہلیہ کلثوم نواز سے ملنے لندن روانہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں