حمزہ کے گھر 20 لوگ بیٹھ کر احتجاج کررہے ہیں، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کے گھر کے باہر بیس افراد بیٹھ کر احتجاج کررہے ہیں، سیاست دان کے پاس حرام کی کمائی آجاتی ہے تو وہ اندر سے بزدل ہو جاتا ہے۔

لاہو ر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشیخ رشید نے کہا کہ ایسے سیاستدانوں کی پوری کوشش ہوتی ہےکہ ان کا کوئی این آر او ہو جائے ،شریف برادران لندن جانے کے لئے این آر او چاہتے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ نیب نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے چھاپا مارا تو لاہور جیسےشہر میں صرف 10 سے 20 کارکن ان کی رہائش گاہ کےباہر پہنچےہیں۔

انہوں نےکہا کہ بلاول بھٹو ان کی بلو رانی ہے، نوک جھوک کے بعداب ان سے صلح ہو گئی ہے۔

شیخ رشید نے کہاکہ ریلوے کے پاس وافرمسافر بوگیاں اور انجن موجود ہیں ،مال گاڑی حادثے کے بعد ٹرینوں کی بحالی میں تاخیر پر واضح کر دیا ہے کہ آئندہ غلطی کی گنجائش نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں