حوثی انقلابیوں کا یمنی صدر کی رہائش گاہ پر حملہ ، سابق صدر علی عبداللہ صالح جاں بحق ہوگئے ہیں: برطانوی ٹی وی

صنعا(سنہرادور آن لائن) یمن کے دارالحکومت صنعاءمیں حوثیوں نے سابق صدر علی عبداللہ صالح کے گھر کو دھماکے سے اڑا دیا، برطانوی ٹی وی کے مطابق اس حملے میں سابق صدر علی عبد اللہ صالح ، ان کے بھتیجے اور ان کے سیکورٹی انچارج حسین الحامدی سمیت کئی افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق علی عبداللہ صالح کے وفادار فوجیوں اور حوثی انقلابیوں کے درمیان اتحاد ٹوٹنے کے بعد دونوں گروپ ایک دوسرے کے خلاف برسر پیکار ہیں ۔انہی جھڑپوں کے دوران حوثی انقلابیوں نے صنعاءمیں واقع علی عبداللہ صالح کے گھر کو دھماکے سے اڑادیا ہے تاہم یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ وہ گھر پر موجود تھے یا نہیں۔برطانوی ٹی وی کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں علی عبداللہ صالح جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حملے میں صالح کے سیکیورٹی سربراہ حسین الحامدی بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں