حکومتی پالیسیوں کیخلاف من گھڑت پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،عمران

اسلام آباد… وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ وزارت اطلاعات حکومتی کے اصلاحاتی ایجنڈے اور اسکے مقاصد کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔مضبوط ، متحرک اور ذمہ دار میڈیا ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کو باخبر رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔میڈیا سے متعلق حکومتی پالیسیوں کے بارے میں من گھڑت پراپیگنڈے کے محرکات سے بخوبی آگاہ ہیں تاہم میڈیا کے ساتھ مل کر اس مذموم ایجنڈے کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے ۔بے بنیاد خبروں کی اشاعت کی روش کی حوصلہ شکنی کے مشترکہ مشن میں میڈیا کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط کیا جائے۔ پیر کو وزیر اعظم سے وزارت اطلاعات کے مختلف محکموں کے سربراہان نے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جو ملک کی حالت زار بدلنے کےلئے اپنے منشور کے مطابق اسٹرکچرل ریفارمزپر عمل پیرا ہے۔ ہماری کاوشوں کا مقصد ذاتی مفادات کا حصول نہیں بلکہ ملک اور عوام کی بہتری ہے۔ عمران خان نے کہاکہ کوئی مہذب اور ذمہ دار معاشرہ بے بنیاد اور من گھرت خبروں کی تشہیر کی اجازت نہیں دیتا ۔بے بنیاد خبروں کی اشاعت کی روش کی حوصلہ شکنی کے مشترکہ مشن میں میڈیا کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط کیا جائے۔ وزارتوں کے تعلقات عامہ کے افسران میڈیا کی معلومات تک کی رسائی اور درست انفارمیشن کی فراہمی میں متحرک کردار ادا کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں