’’حکومت بتائے این آر او مانگا کس نے ہے؟‘‘

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ حکومت بتائے کہ این آر او مانگا کس نے ہے؟

انہوں نے حکومت کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر ریلوے شیخ رشید کی دکھتی ہوئی رگ پرہاتھ رکھا ہے۔

فرحت اللہ بابر نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ٹرین مارچ کا مقصد لوگوں کو متحرک کرنا ہے، یہ ٹرین مارچ لاڑکانہ میں اختتام پذیر ہو گا، 4 اپریل کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں