حکومت سندھ کا 4اپریل کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان

حکومت سندھ نے پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی کے موقع پر 4اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ضرور پڑھیں: آئی پی ایل ایک بار پھر فکسنگ کی زد میں، ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی
سندھ حکومت نے ذوالفقارعلی بھٹو کی 40ویں برسی کے موقع پر 4اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے,نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ماتحت تمام سرکاری دفاتر، خودمختار کارپوریشنز اور بلدیاتی کونسلز بند رہیں گے تاہم اس کا اطلاق وفاقی اور نجی اداروں پر نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی کی برسی کے موقع پر 4اپریل کو پارٹی کی جانب سے گڑھی خدا بخش میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں پارٹی کے مرکزی رہنما، وزرا، سینٹرز، ممبران اسمبلی اور کارکنان شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں