حکومت نے چینی نمک اجینو موتو کی درآمد پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) وفاقی حکومت نے چینی نمک اجینو موتو کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے ، وزارت تجارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن نمبر 266(آئی ) 2018کے مطابق درآمدی پالیسی 2016 میں ترمیم کرتے ہوئے اجینو موتو نمک (مونو سوڈیم گلوٹامیٹ )کو منفی فہرست میں شامل کر دیا ہے ، ہفتے کے روز سپریم کورٹ نے ملک بھر میں اجنیو موتو نمک کی خرید وفروخت اور درآمد و برآمد پر پابندی کا حکم دیا تھا جبکہ جنوری میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ میں اجینو موتو نمک کو مضر صحت قرار دیا گیاتھا رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس نمک کے استعمال سے سر درد، تھکاوٹ، قے اور پسینہ آتا ہے اور بلڈ پریشر میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ حاملہ خواتین کیلئے خاص طور پر یہ مصر صحت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں