حکومت کا 72 کالعدم تنظیموں سے متعلق ایک نیا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی )حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت پاکستان میں 72کالعدم تنظیموں سے متعلق ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں شہریوں کو خبر دار کیا گیا ہے کہ کوئی بھی ان کالعدم تنظیموں سے کے ساتھ روابط قائم نہ کرے اور نہ ہی انہیں چندہ دے ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عطیات ، صداقت اور خیرات صرف فلاحی اداروں کا حق ہے ، انہیں دینے سے قبل اچھی طرح سے اطمینان کر لیں کہ آ پ کی رقم کہیں دہشتگرد ی میں ملوث ہاتھوں میں تو نہیں جا رہی ہے ۔ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 اور اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل ایکٹ 1948 کے تحت قرار دی گئی کالعدم یا زیر نگرانی تنظیموں کی کسی بھی قسم کی معاونت ، مالی امداد یا سہولیات فراہم کرنا قانونا جرم ہے کس کی سزا 5 سے 10 سال تک قید ، ایک کروڑ روپے جرمانہ یا دونوں بیک وقت ہو سکتی ہیں اس کے علاوہ مجرم کی ذاتی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد بحق سرکار ضبط بھی کی جا سکتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں