خاتون کی دو بچوں کو زہر دے کرخودکشی

صادق آباد میں سسرال والوں کے جھگڑے سے تنگ ماں نے دو بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی۔

پولیس ذرائع کے مطابق صادق آباد سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ خاتون فاطمہ سسرال والوں کے جھگڑوں سے تنگ آکر میکے آگئی تھی ۔

اس نے اپنے 2 بچوں کو زہر ملا دہی کھلا دیا اور پھر خود بھی زہر پی لیا۔

زہر پینےسے اس کی چھ سالہ بچی اور وہ خود جان سے گئی جبکہ آٹھ سالہ بچے کو تشویش ناک حالت میں شیخ زایداسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فاطمہ کی 12 سالہ بیٹی زہر پینے سے محفوظ رہی۔

فاطمہ کے شوہر الطاف کے مطابق وہ اپنے بیوی بچوں سمیت کچھ عرصے کے لئے سسرال منتقل ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں