خانہ فرہنگ ایران کے تحت دو روزہ ولایت کتب میلے کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی نے نئے سال کے آغاز کے موقع پر سنیچر کو دوسرا دو روزہ ولایت کتب میلہ نمائش شہید بھوجانی ہال فاطمیہ نزد نشتر پارک میں لگایا گیا جس کا افتتاح ڈائریکٹر خانہ فرہنگ اسلامیہ جمہوریہ پاکستان ایران کراچی محمد رضا باقری نے کیا کتب میلے میں انجمن ناشران اور کتب فروشان کراچی اور خانہ فرہنگ کے اسٹالز لگائے گئے ہیں جن میں اسلامی، ادبی، ثقافتی او ر دیگر موضوعات سے متعلق قیمتی کتابیں اور اردو میں ترجمہ شدہ ایرانی فلموں کی DVDs, CDS /10 سے40 فیصد تک رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہیں کتب میلہ اتوار کو صبح ۱۰ بجے سے رات 10 سے جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں