خان پور میں 7 سالہ بچے کا زیادتی کے بعد قتل

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور کے نواحی علاقے میں 7 سالہ بچے سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

مذکورہ 7 سالہ بچے کی لاش گھر کے قریب کچرے کے ڈھیر سے ملی ہے،جس کا تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال خان پور میں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

خان پور پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو زیادتی کرنے کے بعد نامعلوم سفاک ملزمان نے پھندا لگا کر قتل کر دیا اور اس کی لاش کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں