ختم نبوت کے حوالے سے کسی کے دل میں کوئی شک و شبہ نہیں ، خواجہ سعد رفیق

لاہور: وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ہونے والے واقعات کم علمی کا نتیجہ ہیں، معاملے کو سمجھے بغیر سڑکوں پر آ کر تشدد آمیز احتجاج کی کوشش کی گئی۔
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں محفل میلاد کی تقریب میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض سمیت معروف سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہمارے دلوں سے نبی پاکؐ کا عشق کوئی کم نہیں کر سکتا اور نہ ہی تقسیم کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے، ختم نبوت کے حوالے سے کسی کے دل میں کوئی شک و شبہ نہیں .

اپنا تبصرہ بھیجیں