خشک آلو بخارا بہت سے فوائد کا حامل

خشک آلو بخارا اپنے کھٹے میٹھے ذائقے کے باعث کھانے میں بہت پسند کیاجاتا ہے . ذائقے اور لذت کے ساتھ ساتھ یہ حیرت انگیز  فوائد سے بھی مالا مال ہے  .  خشک آلو بخارا وٹامن کے ، آئرن ، فائبر ، پوٹاشیم اور بیٹاکیروٹین سے بھرپور ہوتا ہے .
خشک آلو بخارے کا جوس جسم میں آئرن کی کمی کو دورکرنے میں مدد دیتا ہے .  آئرن کی کمی کے سبب خون کے سرخ خلیات میں کمی واقع ہوتی ہے جو اینیمیا یعنی خون کی کمی کا سبب بنتی ہے .  آلو بخارے کے جوس کا آدھا کپ  جسم کو تین میل گرام آئرن فراہم کرتا ہے .  اسطرح خون کی کمی کے مسئلے سے باآسانی نمٹا جا سکتا ہے . 
خشک آلو بخارا پوٹاشیم سے بھرپور ہونے کے سبب دل کے مناسب افعال کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے .  پوٹاشیم کے استعمال سے بلڈ پریشر  کو معمول پر رکھنے میں مدد ملتی ہے  اور امراض قلب ، ہارٹ اٹیک ، فالج  اورغشی جیسے امراض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے .  خشک آلوبخارا جسم کی پوٹاشیم کی ضرورت   پوری کرنے میں مدد دیتا ہے . 
خشک آلو بخارا وٹامن اے کے حصول کا بھی  بہترین ذریعہ ہے .  یہ وٹامن بینائی کے لیے  ضروری ہے .  روزانہ ایک آلو بخارے کا استعمال ضروری وٹامن کی تین فی صد مقدار جسم کو فراہم کرتا ہے .  وٹامن اے کی کمی سے  آنکھوں کی خشکی  اور موتیا جیسے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے .  خشک آلو بخارے کا استعمال اس قسم کے مسائل سے بچا سکتا ہے . 
خشک آلو بخارا ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بھی مدد دیتا ہے .  یہ ہڈیوں کے بھربھرے پن  کو ممکنہ طور پر روکتا ہے  اور جوڑوں کے دردکے شکار افراد  کے لیے مفید  ثابت ہوتا ہے  . اسکااستعمال ہڈیوں کو بیس فی صد زیادہ مضبوطی فراہم کرتا ہے . 
آلوبخارا بالوں کی نشونمااور جلد کی خوبصورتی کے لیے بھی مفید ہے . یہ آئرن کی کمی کو دور کر کے بالوں کوگرنے اور قبل از وقت سفید ہونے سے روکتا ہے .  اس میں موجود وٹامن بی ، سی اورمنرلز  بالوں کو مضبوط بنانے اور جلد  پر جھریاں نمودار ہونے سے روکنے میں مدد دیتے ہیں . 
کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں