خواجہ آصف پر سیاہی پھینک دی گئی

سیالکوٹ: وزیر خارجہ خواجہ آصف پر ایک شخص نے سیاہی پھینک دی ۔ وزیر خارجہ سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران خیر مقدمی نعروں کا جواب دے رہے تھے کہ ان پر سیاہی پھینکی گئی ۔ فوٹیج میں دکھایا گیا کہ سیاہی خواجہ آصف کے چہرے پر گری ۔دریں اثناء خواجہ آصف نے کہا کہ ایسے واقعات مجھے کمزور نہیں کرسکتے۔ انہو ںنے کہا کہ پیسے دے کر سیاہی پھینکوائی گئی ۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ والوں نے مجھے با ربار منتخب کیا اور آئندہ بھی کریں گے میرا کردار اور دل آج بھی صاف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں