خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کے سوا کوئی دوسرا پلان قبول نہیں کریں گے، ملیحہ لودھی

نیو یارک: (سنہرادور آن لائن) جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اقوم متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ امریکا اپنا فیصلہ تبدیل کرے، خودمختار فلسطین کے سوا کچھ قبول نہیں۔ جنرل اسمبلی میں ملیحہ لودھی نے قرارداد کی منظوری کی بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام دھمکیوں کے باوجود فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ فلسطین میں مظالم کا خاتمہ دنیا کی اکثریت چاہتی ہے۔ ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ دنیا کی اکثریت فلسطین کی حمایت میں ایک طرف اور امریکہ اسرائیل کے ساتھ دوسری طرف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں