داعش میں ابھی 600 جرمن باشندے موجود ہیں:جرمن پراسیکیوٹر

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن پراسیکیوٹر پیٹرفرانک نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کی صفوں میں ابھی بھی 600 جرمن باشندے موجود ہیں،جرمنی میڈیا کو بیان دیتے ہوئے فرانک کا کہنا تھا کہ حکومت جرمن سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر اس معاملے پر غور کر رہی ہے۔

فرانک کا مزید کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 1000 جرمن باشندوں نے داعش میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے عراق اور شام کا سفر کیا تھا جن میں سے 150 مارے جاچکے ہیں جبکہ 300 واپس جرمن آگئے ہیں ،جبکہ حکومت کو توقع ہے کہ داعش کے جنگجوؤں کے 100 سے زائد کم سن بچے جرمنی واپس آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں