داعش نے بیشتر اسلحہ شامی اور عراقی فوجیوں سے لوٹا: رپورٹ

لندن: (سنہرادور آن لائن) برطانوی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے شام میں حکومت مخالف مسلح گروہوں کو فراہم کیا جانے والا اسلحہ عموماً داعش کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے۔

اسلحے اور ہتھیاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی تنظیم کنفلکٹ آرمامنٹ ریسرچ نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کے پاس بیشتر اسلحہ شامی اور عراقی فوجیوں سے لوٹا ہوا ہے۔ ان میں کچھ اسلحہ امریکا اور سعودی عرب نے شام میں صدر بشارالاسد کے مخالف گروہوں کو فراہم کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا نے یورپی ملک سے گائیڈڈ ٹینک میزائل خریدے اور شام کے حکومت مخالف گروپ کو فراہم کیے لیکن صرف دو ماہ بعد یہ میزائل داعش جنگجوؤں کے پاس پہنچ گئے۔

تھنک ٹینک کے مطابق شام اور عراق میں داعش کے زیرِ استعمال 90 فیصد اسلحہ اور ہتھیار چین، روس اور مشرقی یورپی ممالک کے تیار کردہ تھے جبکہ ان میں سے 50 فیصد چین اور روسی ساختہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں