داعش نے عراق میں39بھارتی قتل کر دئے

بھارتی وزیر داخلہ سشما سوراج نےکہا ہےکہ عراق میں 39بھارتی مغویوںکوقتل کر دیا گیا،مغویوں کوتین سال قبل داعش کے جنگجوئوں نے اغواء کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیوںکے قتل کے بارے میں سشما سوراج نے بھارتی پارلیمنٹ کو آگاہ کیا اور بتایا کہ2014میں عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل سے بھارتی مزدوروں کے ایک گروپ کواغواء کرلیا گیاتھا۔

اغواء کئے جانے والوں میں بیشتر افراد کا تعلق بھارتی پنجاب سے تھاانہیں اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ موصل شہر کے کشیدہ حالات کے باعث دوسرے شہر منتقل ہو رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں