کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے استغاثہ کی جانب سے ٹھوس شواہد پیش نہ کرنے پر داعش کے مبینہ پانچ کارندوں کو بری کر دیا ۔ انسداد ہشت گردی کی خصوصی عدالت میں داعش کے مبینہ کارندوں کو محمد نواز ، فرحان صدیقی ، بلال احمد ، طاہر زمان ، زار مشہدی کے خلاف دھماکہ خیز مواد ، خود کش جیکٹس برآمدگی اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمات کی سماعت ہوئی ۔
عدالت نے استغاثہ کی جانب سے ٹھوس شواہد پیش نہ کرنے پر داعش کے مبینہ پانچ کارندوں کو مقدمات میں بری کر دیا ۔ واضح رہے کہ ملزمان کو رینجرز نے موچکو میں کارروائی کے دوران حراست میں لیا تھا ۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں خود کش جیکٹس ، دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا ۔ ملزمان کے خلاف 2017 ء میں موچکو تھانے میں رینجرز کی مدعیت میں مقدمات قائم کیے گئے تھے ۔