دبئی: اسلام آباد فائنل میں پہنچ گئی، کراچی کو شکست

پاکستان سپر لیگ تھری کے سلسلے میں کھیلے جارہے پہلے کوالیفائیر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ لویک رونکی زبردست بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیے گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس جیت کے ساتھ فائنل میں جگہ پکی کرلی ہے، جبکہ کراچی کنگز کو اب الیمنیٹر مرحلے سے گزرنا ہوگا۔

کراچی کا مقابلہ اب پہلا الیمنیٹر جیتنے والی ٹیم پشاور زلمی یا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سے کسی ایک ٹیم سے ہوگا۔

دوسری جانب اسلام آباد کی جانب سے کراچی کو دیے گئے 155رنز کے ہدف میں شاندار تعاقب کیا، جہاں یونائیٹڈ کے اوپنر لویک رونکی نے عمدہ اور برق رفتاری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 39 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 94 رنز اسکور کیے۔

ان کی اس شاندار بیٹنگ پرفارمنس کی بنیاد پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 13 ویں اوور کی تیسری گیند پر حاصل کرلیا اور فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

کراچی کے بولرز آج اسلام آباد کے بیٹسمین کے سامنے بلکل بے بس نظر آئے، صرف ٹائمل ملز اور عثمان خان ایک،ایک وکٹ لے سکے۔

ٹائمل ملز نے ایک وکٹ صاحبزادہ فرحان کی صورت میں حاصل کی، وہ 29رنز اسکور کرکے آئوٹ ہوئے جبکہ ان کا کیچ شاہد آفریدی نے پکڑا۔

اسلام آباد کی دوسری وکٹ الیکس ہیلز کی گری، جو 14رنز اسکور کرکے عثمان خان کا شکار بن، ان کا کیچ ٹائمل ملز کے حصے میں آیا۔

اسلام آباد کی بیٹنگ کے دوران کراچی کی فیلڈنگ کچھ خاص نہیں رہی، بہت سے آسان اور اہم کیچز ڈراپ کیے، جس کے باعث لیوک رونکی نے ان کی جم کر پٹائی کی اور گرائونڈ کے چاروں اطراف دھواں دھار اور خوبصورت اسٹروکس کھیلے۔

واضح رہے کہ ٹورنارمنٹ اب الیمنیٹر مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جہاں پہلا الیمنیٹر مقابلہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 20مارچ کو لاہور کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا الیمنیٹر 21 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں