دبئی کا اپنا ہی ریکارڈ ٹوٹ گیا، دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل تیار

دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے بعد دنیا کا بلند ترین ہوٹل بھی دبئی میں تعمیر ہو گیااور یوں دبئی نےاپنا ہی ریکارڈ توڑدیا۔

سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہنے والے شہر ’دبئی ‘میں حکومت نے 356 میٹر بلند لگژری ہوٹل کے افتتاح کا اعلان کیا ہے۔

دبئی کی شاہراہ الشیخ زید روڈ پر واقع جی ڈبلیو میریٹ ہوٹل کی اونچائی 355 میٹر ہے اور یہ ابھی تک کا دنیا کا بلند ترین ہوٹل سمجھا جاتا تھا لیکن اب اسی شاہراہ پر’ جیفورا ‘کے نا م سے نیا ہوٹل قائم کرلیا گیا ہے جس کی لمبائی 356 میٹرہے۔

دبئی محکمہ اطلاعات کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ جیفورا ہوٹل کا افتتاح آئندہ اتوار کو کیاجائے گا ۔یہ نہ صرف دبئی کا بلکہ دنیا کا بلند ترین ہوٹل شمار ہو گا۔

آنے والی رپورٹس کے مطابق سنہرے رنگ کے اس لگژری ہوٹل کی 75 منزلیں ہیں۔

دبئی کی بلند ترین عمارات میں برج الخلیفہ کی اونچائی 828 میٹر ہے ۔ اس کے علاوہ سیون اسٹار ہوٹل بھی بلند ترین عمارتوں میں شمار ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں