دبئی: کنگز کی یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ جاری، 3وکٹ پر 121رنز

دبئی میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین پہلا کوالیفایئر مقابلہ جاری ہے، میچ میں کراچی نے اسلام آباد کے خلاف 3وکٹ کے نقصان پر 121رنز اسکور کر لیے ہیں۔

کراچی نے جانب سے جو ڈینلی اور کولن انگرام اننگز کو آگے بڑھا رہے ہیں، جو ڈینلی اس وقت 45جبکہ کولن انگرام 44رنز پر ناقابل شکست ہیں۔

کراچی کے 3 بیٹسمین اب تک پویلین لوٹ چکے ہیں، ان میں خرم منظور6، بابر اعظم صفر اور کپتان ایوئن مورگن 21رنز بنا سکے جبکہ اسلام آباد کے بولرز کی جانب سے محمد سمیع نے 2اور عماد بٹ نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں