درجنوں بندر اپنے ساتھی کو پائیتھون کی گرفت سے نہ بچا سکے

پائیتھون نے بندر کو بھینچ کر ہلاک کر دیا اور بندر کے ساتھی کوشش کے باوجود اس کی جان بچانے میں ناکام ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبہ پراچو آب کھیری خان کے علاقے ہواہن کے چڑیا گھر میں پائیتھون (اژدھا) بندروں کے پنجرے میں گھس آیا اور ایک بندر کو بھینچ لیا۔

بندر کے درجنوں ساتھی مدد کو تو آئے لیکن اسے بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے جبکہ چڑیا گھر انتظامیہ نے آ کر مردہ بندر کو پائیتھون کی گرفت سے نکالا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جو وہاں موجود سیاح نے اپنے موبائل فون سے بنائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں