دفاعی پیداوار میں خود انحصاری ناگزیر ہے، آرمی چیف

اسلام آباد : سربراہ پاک فوج کا کہنا ہے کہ دفاعی پیداوار میں خود انحصاری ناگزیر ہے، خود انحصاری کیلئے فنی ترقی حاصل کرنا ہوگی، آرڈیننس فیکٹری کا قومی معشیت میں کردار اہم ہے، آرمی چیف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ کو ریسرچ اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، متعدد منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ میں آمد پر آرمی چیف کو ریسرچ اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے اس موقع پر متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا، جن میں سنجوال فیکٹری کی رہائشی کالونی شامل ہے، جس سے 11 ہزار خاندان مستفید ہوں گے۔

افسروں اور کارکنوں سے گفتگو میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پی او ایف واہ کا قومی معیشت میں کردار قابل تعریف ہے، دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کیلئے فنی ترقی اور بہترین کاروباری مہارت کا حصول ناگزیر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں