دفتر خارجہ کی ایل او سی پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری اور راولاکوٹ سیکڑ پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری اور راولاکوٹ سیکٹر پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید اور ایک زخمی ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ شہید ہونے والوں میں صوبیدار محمد ریاض، عزیز اللہ اور سپاہی شاہد منصب شامل ہیں۔

ڈاکٹر محمدفیصل نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں