دنیا بھر میں آج کینسر کا عالمی دن

دنیا بھر میں کینسر کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے جس کامقصد سرطان سے آگاہی اوراس مرض سے بچاؤکے حوالے سے شعوربیدارکرناہے۔

مختلف ممالک میں اس دن کی مناسبت سے سول سوسائٹی،حکومتوں اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز ،مذاکرے ،واکس اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں اس مرض سے متعلق شعور اجاگر کیا جائے گا۔

اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اگر موجو دہ صورتحال کوکنٹرول نہ کیا گیا تو 2030 تک کینسر سے متاثرہ افراد کی اموات کئی گنا تجاوز ہونے کا خدشہ ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر سرطان کی بر وقت تشخیص ہوجائے تو اس کا علاج ممکن ہے مگر ترقی پذیر ممالک میں سرطان کی ابتدائی تشخیص کی شرح بہت کم ہے جس کی وجہ عوامی آگہی کافقدان ہے۔

سرطان کی ابتدائی علامات میں مستقل تھکن، وزن میں اچانک کمی، درد، بخار، ہاضمے کی مسلسل خرابی اورکھانسی وغیرہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں