دنیا بھر میں جاری شدید سردی اور برف باری کے مناظر

لندن /نیویارک/ برسلز/برلن : پاکستان کی طرح مغربی ممالک بھی اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، برطانیہ میں برف باری نے چار سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔

جاڑے کی دھوم کے باعث دنیا کے مغربی حصے سفیدے کا مناظر پیش کر رہے ہیں، لندن نے شدید برف باری کے بعد سفید چادر اوڑھ لی ہے ، برطانیہ میں آج سرد ترین رات ہونے کا امکان ہے اوردرجہ حرارت منفی پندرہ تک گرنے کا امکان ہے۔

جرمنی میں برف باری سے تین سو پروازیں منسوخ، فرانس طوفانی ہوائوں کی زد میں، سمندری طوفان اینا بھی آج برطانیہ کے جنوبی ساحلوں سے ٹکرائے گا۔

یورپ بھر میں شدید سردی کی لہر برقراردوسرے روز بھی نظام زندگی مفلوج ہوگئی۔انگلینڈ کے وسطی اور شمالی حصوں ، برمنگھم اور ویلز میں برف ہی برف ہے، ہوائی اڈوںپر ایک چوتھائی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

شدید برف باری نے مختلف یورپی ملکوں میں زندگی جمادی، برطانیہ میں 13 انچ برف باری نے چار سال کا ریکارڈ توڑ دیا، اسکول بند، ٹرینوں کا پہیہ جام، سڑکوں اور ہوائی اڈوں پر ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں۔

امریکا کی جنوبی ریاستوں نے برف کا کمبل اوڑھ لیا ہے، امریکا میں برفانی طوفان کا رُخ شمالی ریاستوں کی طرف مڑ گیا ہے، جہاں معمولات زندگی مفلوج ہیں اور کئی انچ برف کی تہیں بن چکی ہیں۔ تاہم ایسے موسم میں بھی اسکینگ کے شوقین بڑے اور بچے موسم کا مزہ لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں