دوسری شادی کا ارادہ کیا تو میں تقریب کے لئے کسی بھی جگہ جا سکتی ہوں: ماہرہ خان

اسلام آباد (سنہرادور آن لائن)پاکستانی معروف اداکارہ ماہر ہ خان نے کہاہے کہ دوسری شادی کا ادارہ کیا تو تقریب کے لئے کسی بھی جگہ جا سکتی ہوں۔

نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق فلم “ورنہ”کی پروموشن کے دوران ماہرخان سے ان کی دوسری شادی کے بارے سوال کیا گیا تو انہوں نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ اگر میں نے دوسری شادی کا ارادہ کر لیا تو میں شادی کی تقریب کے لیے کہیں بھی جا سکتی ہوں۔آخر میری یہ میری شادی ہے اور جہاں چاہے کروں۔واضح رہے کہ ماہرہ طلاق یافتہ ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔یہی نہیں وہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ ہیں اور وہ اپنی بہترین کارکردگی کے باعث کڑوروں دلوں کی وھڑ کن بن چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں