دولہا جادوئی قالین پر بارات لیکر پہنچ گیا

لاہور(نیٹ نیوز): آہستہ آہستہ شادی کی پرانی روایات دم توڑ تی جارہی ہیں جہاں پہلے ناچ گانے کیساتھ اونٹوں یا بگھیوں پر باراتیں آتی تھیں، وہیں اب لیموزین یا اس جیسی قیمتی گاڑیوں کااستعمال شروع ہوگیا لیکن ایک دولہا اس سے بھی آگے جا نکلا اور کسی گاڑی کے بجائے جادوئی قالین پر بارات لے آیا۔

اس کی تصاویر سامنے آئیں تو سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی خواہشات زبان پر لے آئے۔ ویڈنگ ستراکے نام سے انسٹاگرام اکائونٹ پربرطانیہ میں ایک جوڑے کی ویڈیو شیئرکی گئی جس نے دھوم مچادی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ کوئی الٰہ دین کا جادوئی قالین نہیں جو کارٹونز یا فلموں میں دکھایا جاتاہے بلکہ یہ قالین ایک ریڑھی کی طرح ہے جس کے اوپر خوبصورت قالین بچھایا گیا ہے اور اس کے نیچے سکیٹنگ بورڈ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں