دونوں شریف اللہ کی پکڑ میں آگئے،عمران خان

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں جیت کر ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لا کر عوام پر خرچ کریں گے۔دونوںشریف اللہ کی پکڑ میں آگئے۔عام انتخابات میں عدلیہ کا کردار اہم ہوگا۔وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات کا نواز شریف کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔متحدہ مجلس عمل کے قیام سے ہمارے ووٹ بینک کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ سندھ میں اینٹی پیپلز پارٹی اتحاد بنا رہے ہیں۔عام انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہوںگے۔ حکومت بنانے کےلئے کسی اتحاد کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ لاہور میں صحافیوں سے ملاقات ، ممبر سازی کیمپوں کے دورہ کے موقع پر خطاب اور ٹوئٹر بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا ووٹ بینک 2013ءکے مقابلے میں د گنا ہوا ہے۔سیاسی مخالفین کو آئندہ عام انتخابات میں یہ نظر آ جائے گا۔ یوحنا آباد میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پاکستان کا قیام عمل میں آگیا تو اس وقت قائد اعظم محمد علی جنا ح نے کہا تھا کہ یہاں پر ہندو، سکھ، مسیحی اور مسلمان برابر کے شہری ہیں ۔ ۔ تحریک انصاف نئے پاکستان میں سب انسانوں کے حقوق کی حفاظت کر ے گی ۔ انہوںنے کہا کہ یہاں سیاسی مافیا ہے جو پولیس کو استعمال کرتا ہے ، 30 برسوں سے پولیس کو انتقامی کارروائیوں کے لئے استعمال کیا گیا۔میرے اوپر دہشتگردی کے 4 کیسز بنا ئے گئے ۔یہاں بڑا گاڈ فادر اور چھوٹا ڈان ہے لیکن ہر فرعون کا وقت آتا ہے ۔یہ اللہ کی پکڑ میں آ گئے ۔دونوں کا وقت آ گیا ہے ۔ ایک سب سے پوچھ رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا ۔چھوٹا ڈان دنیا کا سب سے بڑا ڈرامہ باز ہے ۔وہ چیک اپ کرانے کے لئے باہر گیا اور بیان آیا ہے کہ میر ا میڈیکل ریکارڈ باہر ہے ۔ ٹھیک کہا کیونکہ یہاں پر ریکارڈ جل جاتے ہیں ۔ ایل ڈی اے میں ریکارڈ جلا ۔میٹرو ٹرین کا ریکارڈ جل گیا لیکن آپ کو حساب دینا ہوگا ۔ علاوہ ازیں عمران خان نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ نیب فیصلے کا وقت قریب آتے ہی حکمرانوں کی بوکھلاہٹ بڑھ رہی ہے ۔ خبردار ہوشیار، اقتدار کے آخری 4 ماہ میں گلیاں اور نالیاں پکی کرکے آئندہ 5 سال پکے کرنے کا موسم آگیا ۔شریفوں کا ترقیاتی کاموں کا انداز بھی یہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں