دھند اور فنی خرابی سے لاہور میں بجلی غائب

دھند اور فنی خرابی کی وجہ سے 4 پاور پلانٹ سسٹم سے گدو، بلوکی، نشاط پاور اور نشاط چونیاں ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے لاہور شہر کی بجلی معطل ہوگئی۔

پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو) کے حکام کے مطابق اس صورت حال سے مجموعی طور پر 2500 ہزار میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

پیپکو حکام کا مزید کہنا ہے کہ شارٹ فال پر قابو پانے کے لیے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ عارضی طور پر بڑھا دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے لیسکو کا کوٹہ 2 ہزار میگاواٹ سے کم کر کے ایک ہزار کر دیا گیا ہے اور لاہور میں ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کے لیے فیڈر بند کیا جارہا ہے

پیپکو حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ لاہور کے متعدد فیڈر بند ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہے،دھند اور فنی خرابی دور ہوتے ہی بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں