دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔

سانحہ آرمی بپلک اسکول کی تیسری برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی مکمل نابودی تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے خونیں حملے کے بعد عوام، حکومت اور عدلیہ پوری طرح متحد ہوگئی ہے اور پاکستان کی سیکورٹی کی صورتحال پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہماری مسلح افواج اور سیکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کی کمر ٹوڑ دی ہے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سولہ دسمبر ملک کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائےگا۔قابل ذکر ہے کہ تین سال قبل سولہ دسمبر دوہزار چودہ کو دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرکے ایک سوبتیس طالبِ علموں سمیت ا یک سو اکتالیس افراد کو شہید کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں