دہلی: جمِ سے نکلنے والوں پراندھادھند فائرنگ،3ہلاک

نئی دہلی۔۔۔۔براڑی میں نامعلوم کار سوار حملہ آوروں نے سر عام فائرنگ کی جس میں 3افراد ہلاک اور 5شدید زخمی ہوگئے۔ گوگی گروہ اور ٹلّو گینگ کے مابین جھڑپ میں ٹلّو گینگ کا راجو نامی شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ بدمعاشوں نے ایکسرسائز کلب سے نکلنے والے 2نوجوانوں پرفائرنگ شروع کردی جس سے وہاں گزرنے والی خاتون اور ایک شخص بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔تمام زخمیوں کو میکس اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ کار سوارحملہ آورفائرنگ کے بعد ایک شخص کواغوا کرکے ساتھ لے گئے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران جائے وقوعہ پر پہنچے اورواقعہ کا جائزہ لیا۔ پولیس نے کسی کے اغوا ہونے کی وارادات سے انکار کرتے ہوئے حملہ آوروں کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں