ذاتی گوگل ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کریں،مگر کیسے؟

اگر آپ گوگل استعمال کرتے ہیں تو آپ نے یقیناً اپنی ذاتی معلومات گوگل پر ذخیرہ کی ہوں گی جس کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا ایک آسان طریقہ جانئے۔

گوگل کی ’ٹیک آؤٹ‘ نامی سروس کے ذریعے جی میل، گوگل ڈرائیو، ہینگ آؤٹس، گوگل پلس، کلینڈر، تصاویر،یو ٹیوب وغیرہ کاڈیٹا ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

اس پیج پر جائیں

http://takeout.google.com/settings/takeout

سب سے پہلے یہ دیکھنا ہے کہ گوگل کی کن کن سروسز کا بیک اپ بنا کر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے؟

ڈیٹا بیک اپ کرنے کا طریقہ

آپ کن کن سروسز کا بیک اپ بنانا چاہتے ہیں، اس پر چیک لگائیں۔

ڈیٹا بیک اپ کرنے کے لئے create archive کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا ۔

یہ بیک اپ ایک زپ فائل میں بنایا جائے گا۔بیک اپ بننے کا دورانیہ آپ کے ڈیٹا پرمنحصر ہو گا، جتنا زیادہ ڈیٹا ہو گا اتنا زیادہ وقت درکار ہو گا۔

چیک لگنے کے ساتھ ہی آپ کی فائل ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہو جائے گی جس کے بارے میں آپ کو ای میل کے ذریعے مطلع کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں