رائےونڈ میں دھماکا دشمن کی بزدلانہ کارروائی ہے، شہبازشریف

پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کاکہناہےکہ رائےونڈ میں دھماکا پاکستان دشمنوں کی گھناؤنی سازش ہے، دہشت گردوں کا حملہ شکست سے دوچار دشمن کی بزدلانہ کارروائی ہے، جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار ہمارے قومی ہیرو ہیں۔

لاہورسےجاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ رائےونڈ دھماکےمیں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ہرآنکھ اشکبار ہے،پوری قوم شہداکے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

شہباز شریف کاکہناتھاکہ پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں،جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار ہمارے قومی ہیرو ہیں، شہید پولیس اہلکاروں نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں