راولپنڈی آرٹس کونسل میں سخنور پوئٹ آف دی ایئر ایوارڈ اور مشاعرہ کا اہتمام

راولپنڈی،بین الاقوامی ادبی تنظیم سخنور نے آرٹس کونسل کے اشتراک سے پوئٹ آف دی ائر ایوارڈکی تقریب کا اہتمام کیا جس میں
کوٹ ادو سے معتبر شاعر قاسم رازکو ایوارڈسے نوازہ گیا اور محفلِ مشاعرہ کا انعقاد ہوا جس میں ملک بھر سے شعرا ، ادیبوں اور سامعین نے شرکت فرمائی۔محفل مشاعرہ کی صدارت بھی ایوارڈ یافتہ شاعر قاسم رازنے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی مظہر نیازی، پروفیسر رفیع الدین صدیقی اور سید کرنل مقبول حسین تھے۔ شمامہ افق، انور ضیا انور اور کرنل شہاب عالم قریشی مہمانانِ اعزاز میں شامل تھے۔
مہمان شعرا میں عدیل مرتضیٰ، نعیم رضا بھٹی، امجد بلوچ، افتخار فلک،عباس فانی، نسیم بخاری، پروفیسر افضل صفی ، اسامہ خالد، ندیم اسلم، اشرف وقاص شامل تھے۔نوجوان شعراء، احمد افتخار، کمیل کاظمی، تجمل کاظمی، احسن زیدی، زہیب عالم،شہباز گوہر نے خصوصی طور پرشریک ہوئے۔
نظامت کے فرائض سخنور کے صدر نوید ملک نے ادا کیے اور کہا کہ قاسم راز اردو ادب میں اہم نام ہے ۔ایوارڈ دینے کا مقصد ادبی حلقوں کی توجہ دلانا تھا۔سخنور کے چیرمین ارشد ملک اور سرپرستِ اعلیٰ احمد ظہور نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے قاسم راز صاحب کی کاوشوں کو سراہا اورایوارڈ دینے پر خوشی کا اظہار کیا۔ڈاکٹر رفیع الدین صدیقی صاحب نے قاسم راز صاحب کے فن او رشخصیت کے حوالے سے تفصیلی مضمون پڑھا۔جن مقامی شعرا نے شرکت کی ان میںلقمان خالد، محمد زبیر، ایم اے دوشی، نوید ملک، ساجد حیات، محمد گل نازک، عزہ انور، وقاص عزیز، عقیل شاہ، اسلم ساگر، عفہ انور، طاہر بلوچ، صدیق سرمد، وقاص عزیز، ملک عرفان خانی، نصرت یاب خان نصرت، عبدالقادر تاباں، نعیم جاوید نعیم، حامد شاہ بخاری، مبشر سلیم، ڈاکٹر فیصل عزیز، خرم شہزا،د فاخرہ نورین، احمد ظہور،ارشد ملک اور نسیم سحرشامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں