راولپنڈی آرٹس کونسل میں مزاحیہ کھیل ’شادی ہے پڑوس میں‘ پیش کیا گیا

راولپنڈی(سنہرادور): آرٹس کونسل کے زیراہتمام صاف ستھری اورمفت تفریح کے فروغ کے لیے مزاحیہ فیملی سٹیج ڈرامہ ’شادی ہے پڑوس میں‘ پیش کیا گیا جس کی تحریراظہرفیروزکی تھی اورہدایات شہزادپپونے دیں تھیں جبکہ فنکاروں میں حمیدبابر،انجم ملک،شہزادپپو،عمران رشدی، صوبیہ سلیم اوردیگرشامل تھے۔کھیل دیکھنے کے لیے ہال میںلوگوں کی بڑی تعدادموجودتھی۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے اپنے بیان میں کہا کہ ان ڈراموں سے نہ صرف فنکاروں کوپلیٹ فارم مہیاکرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی تفریح کا بندوبست کیا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ آرٹس کونسل اپنے دستیاب تمام وسائل سے ادب، موسیقی،ڈرامہ اورفنوں لطیفہ کے فروغ کے لیے بھرپوراقدامات کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں