راولپنڈی آرٹس کونسل میںڈاکٹرنذرعابدکی تنقیدی کتاب ’ساتواں رنگ‘ کی تعارفی تقریب

ساتواں رنگ روشنی کہلاتا ہے جس کے اندرسات رنگ ہوتے ہیں،جویہ کتاب پڑھے گاوہ ان رنگوں سے آشناہوجائے گا۔ان کی تخلیقی نثرنے مضامین کوزیادہ دل آویزبنا دیاہے،ڈاکٹرارشادشاکراعوان،مہمانِ خصوصی سرفرازشاہد،ڈاکٹرمنورہاشمی،پروفیسراطہرزیدی کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرنثارترابی،ڈاکٹرشیرعلی اوردیگرکا خطاب

راولپنڈی(سنہرادور): ساتواں رنگ روشنی کہلاتا ہے جس کے اندرسات رنگ ہوتے ہیں،جویہ کتاب پڑھے گاوہ ان رنگوں سے آشناہوجائے گا۔ان کی تخلیقی نثرنے مضامین کوزیادہ دل آویزبنا دیاہے،ان خیالات کا اظہارمعروف شاعرمحقق اورچیئرمین شعبہ اردومانسہرہ یونیورسٹی ڈاکٹرنذرعابدکی تنقیدی کتاب ’ساتوں رنگ‘ کی تعارفی تقریب کے موقع پرصدرِ تقریب ڈاکٹرارشادشاکراعوان،مہمانِ خصوصی سرفرازشاہد،ڈاکٹرمنورہاشمی،پروفیسراطہرزیدی کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرنثارترابی،ڈاکٹرشیرعلی،شازیہ اکبر،نسیمِ سحر،ڈاکٹرآغا شجاع،تہذیب فاطمہ اورعلی بن عُزیرنے کیا۔معروف شاعرتنویرقادری نے صاحب شام کا نعتیہ کلام ترنم سے پیش کیا۔تقریب کا اہتمام ادبی وثقافتی تنظیم حرف و آوازنے راولپنڈی آرٹس کونسل کے تعاون سے کیا۔صاحب ِشام ڈاکٹرنذرعابدنے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ میرے لیے اعزازکی بات ہے کہ ادب وثقافت کی نمائندہ شخصیات نے میرے فکروفن کوسراہا ہے۔ڈاکٹرنذرعابد نے اپنی شاعری بھی سنائی اوردادوصول کی۔
ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے بھی کونسل آمدپرمعززمہمانوں کا شکریہ اداکیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں