راولپنڈی: آرٹس کونسل میں اصلاحی اورمزاحیہ سٹیج ڈرامے منعقد

صاف ستھری تفریح کے فروغ کے لیے آرٹس کونسل میں اصلاحی اورمزاحیہ سٹیج ڈرامہ ’لہوکے دورنگ‘پیش کیا گیا

راولپنڈی(سنہرادور) ،صاف ستھری اورمفت تفریح کے فروغ کے لیے آرٹس کونسل کے زیراہتمام اصلاحی اورمزاحیہ سٹیج ڈرامہ ’لہوکے دورنگ‘پیش کیا گیا جس کی تحریروہدایات معراج خان کی تھیں جبکہ فنکاروں میں شگفتہ قریشی،سویرہ شہزادی،ارشدخان،نعیم ٹوٹا،شہزادہ غفار،معراج خان،شاہدگلزار،بشیرراج،عمران ڈسکو،لالی شاہ،وقاص وکی،عادل علوی،رضا خان اوردیگرشامل تھے۔ڈرامہ سماجی مسائل پرمبنی تھا جس میں منشیات اوردہشت گردی جیسی لعنت کوموضوع بنایا گیا تھا۔اس میں پیغام دیا گیا تھا کہ ہمیں اپنی نسل کوان عناصر سے بچانا چاہیے۔ڈرامہ دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعدادآرٹس کونسل کے ہال میں موجودتھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں