راولپنڈی آرٹس کونسل میں عہدسازشاعراحمدفراز کی 87 ویں سالگرہ کے حوالے سے تقریب

راولپنڈی (سنہرادور): معروف ادبی وثقافتی تنظیم ’زاویہ‘ کے زیراہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل کے تعاون سے عہدسازشاعراحمدفراز کی 87 ویں سالگرہ کے حوالے سے تقریب کا انعقادکیا گیا جس کی صدارت ممتازشاعرحلیم قریشی نے کی۔احمدفرازکے صاحبزادے سعدی فرازمہمان خصوصی اورممتازشاعراخترعثمان اورمعروف کہانی کارحمیدشاہدمہمانانِ اعزازتھے جبکہ زاویہ کے روح ورواں محبوب ظفرنے نظامت کے فرائض انجام دیے۔صدرِ نشت حلیم قریشی نے کہا کہ احمدفرازہمارے عہدکا ایک ایسا شاعر جس نے شاعری کومقبول بنانے میں اہم کرداراداکیا۔
احمدفرازکے صاحبزادے سعدی فرازکا کہنا تھا ہمارے والدنے ہم سے محبت کی ہم بھی ان سے محبت کرتے ہیں لیکن ان کے دوستوں اورمداحین نے ہم سے بڑھ کرمحبت کی۔اخترعثمان کا کہنا تھا کہ احمدفرازنے غزل میں لطیف رومانوی جذبات کوعوام میں مقبول بنایا جبکہ حمیدشاہدنے کہا کہ احمدفرازاردوادب کا بڑانام ہے۔تقریب سے محبوب ظفر،منظرنقوی،ارشدمعراج،عمران عامی،حبیب چوہدری،جہانگیرعمران،فرحت عباس،اختررضا سلیمی،حسن عباس رضا،قیوم طاہر سمیت ممتازشعراءاور و ادبیوں نے احمدفرازکوخراج تحسین پیش کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں