راولپنڈی آرٹس کونسل میں معروف گلوکارہ منی بیگم کی شاندارپرفارمنس،شہریوں کی بھر پورشرکت

راولپنڈی(سنہرادور) خطہ پوٹھوہارکے باسیوں کوصاف ستھری تفریح مہیا کرنے کے لیے آرٹس کونسل کے زیراہتمام شامِ غزل کا اہتمام کیا گیا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ غزل گائیک منی بیگم نے اپنے فن کا شاندارمظاہرہ کیا۔ بڑی تعدادمیں لوگوں کی بھرپورشرکت نے شام غزل کو چارچاندلگا دیے۔ممبرپنجاب اسمبلی راجہ محمدحنیف ایڈوکیٹ اورممبرپنجاب اسمبلی تحسین فوادبطورمہمان خاص شریک ہوئے۔منی بیگم نے اپنی مشہورزمانہ غزلیں گا کرشرکاء کوجھومنے پرمجبورکردیا۔ ممبرپنجاب اسمبلی راجہ محمدحنیف ایڈوکیٹ نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ منی بیگم ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں جنہوں نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔انھوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کا یہ اقدام قابل تحسین ہے کہ گھٹن کے اس ماحول میں لوگوں کوتفریح کا موقع فراہم کیا۔ممبرپنجاب اسمبلی تحسین فوادنے کہا کہ یہ واحدجگہ ہے کہ جہاں لوگوں کوعزت دی جاتی ہے اوران کے مزاج کے مطابق پروگراموں کا انعقادکیا جاتا ہے۔ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ منی بیگم نے جوآوازکا جادوجگایا ہے وہ ہمیشہ یادرہے گا۔انھوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں کے انعقادسے لوگوں کوایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملتا ہے۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدنے مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔میزبانی کے فرائض سینئرآرٹسٹ مسعودخواجہ نے اداکیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں