راولپنڈی: آرٹس کونسل میں میوزیکل نائٹ ، فنکاروں کی شاندارپرفارمنس

افراتفری کے دورمیں لوگوں کومفت تفریح مہیا کرنا آرٹس کونسل کا احسن اقدام ہے،بیرسٹردانیال چوہدری

راولپنڈی(سنہرادور آن لائن) آرٹس کونسل اورپاکستان آرٹسٹ ویلفیئرفاونڈیشن کے اشتراک سے میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔بیرسٹردانیال چوہدری محفل ِموسیقی کے مہمان خصوصی جبکہ لطیف اللہ یوسف زائی اوراقراءڈرائیونگ کے وحیداحمدمہمانِ اعزازتھے۔معروف گلوکاروں میں نعیم ہزاروی،محسن پاشا،اویس نیازی،بختاور،ناصرمیراورغلام عباس شامل تھے۔معروف مصنف وہدایتکارمسعودخواجہ نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔سینئرآرٹسٹ یارمحمد،سپناہ شاہ، انجم عباسی،لیاقت شاہ اورمنورخان آفریدی آرگنائزرنے بھی مزاحیہ خاکے پیش کیے۔محفلِ موسیقی سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹردانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ افراتفری کے اس دورمیں لوگوں کومفت تفریح مہیا کرنا آرٹس کونسل کا احسن اقدام ہے۔انھوں نے کہا کہ نوجوان نسل کوچاہیے کہ مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اورپاکستان کی تعمیروترقی میں شریک ہوں کیونکہ آنے والا دورنوجوان نسل کا ہے۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدکا کہنا تھا کہ آرٹسٹوں کوپلیٹ فارم اورعوام کومفت تفریح کونسل کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں